کراچی: پولیس دعا منگی کیس کے ماسٹر مائنڈز میں سے ایک مرکزی ملزم ذوہیب قریشی کورٹ پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق جیل سے کورٹ لے جائے جانے کے دوران یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار ذوہیب قریشی کو شاپنگ کرانے لے گئے اور کورٹ پولیس اہلکاروں نے جان بوجھ کر کسی کو اطلاع نہ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل پہنچنے پر جب قیدیوں کی گنتی ہوئی تو عقدہ کھلا کہ ذوہیب قریشی فرار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق دو پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزم کی طارق روڈ پر واقع نجی شاپنگ سینٹر میں چہل قدمی کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی۔ فوٹیج میں شلوار قمیص، ماسک اور کیپ پہنا شخص مبینہ طورپرزوہیب قریشی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کورٹ پولیس جیل سے ذوہیب قریشی کو پیشی پر لے کر گئی تھی۔
واضع رہے ملزم زوہیب قریشی دعا منگی اور بسمہ سلیم نامی لڑکیوں کےاغوا اور تاوان کیس میں گرفتار ہے۔