اسلام آباد / پشاور/ کراچی : کورونا کے پھیلاؤ میں کراچی پیچھے اور پشاور آگے نکل گیا۔ جہاں شرح 36 فیصد تک جا پہنچی، جبکہ کراچی میں شرح 26 فیصد پر آگئی،
تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے گئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کراچی میں کوروناکی شرح 26.32 فیصد اورحیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 22.41 فیصدرہی۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں یومیہ کورونا کی شرح 16.76 فیصد ، راولپنڈی میں 12.29 فیصد ، لاہورمیں 15.25فیصد ، بہاولپورمیں5.61، گجرات میں1.15، ملتان میں4.03 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سرگودھا میں یومیہ کورونا شرح 4.96، فیصل آباد میں6.04 فیصد ، کوئٹہ میں 11.32 فیصد رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پشاور میں کورونا کی شرح بلند ترین 35.89 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مردان میں 20.93 فیصد ، نوشہرہ میں 18.96، ایبٹ آباد میں15.35 فیصد ، صوابی میں شرح 5.67، بنوں میں11.87 فیصد رہی۔ 24گھنٹے کے دوران گلگت میں کورونا شرح 21.43، دیامر میں 5.65، اسکردو میں صفر فیصد ، مظفرآباد میں شرح 28.60، میرپورمیں 8.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ادھر کراچی میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح کم ہونا شروع ہوگئی ، اس حوالے سے محکمہ صحت حکام نے بتایا کراچی میں آج کورونا کیسز کی مثبت شرح 26.32 فیصدریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ روز 7679افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 ہزار 21 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔