بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد ائیرپورٹ پر6 میزائل فائرکیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کی جانب 6 میزائل فائرکیے گئے جنہیں تباہ کردیا گیا تاہم میزائل حملے میں ایک طیارے کومعمولی نقصان پہنچا۔
عراقی حکام کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کوڈرون کے ذریعے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ ڈرون کوبھی ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی فی الحال اطلاع نہیں ملی۔