بزرگوں اورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو
بزرگوں اورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو

قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیرییوں کو شہید کردیا

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

کئی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس معطل ہے۔بھارتی فوج کے اقدام کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، مظاہرین بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

واضح رہے گزشتہ اتوارکو بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھرگھر تلاشی لی اورایک گھرپراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔