تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو
تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا،فائل فوٹو

ٹینک میں گیس بھرجانے سے دھماکا۔6 افراد شدید زخمی

کراچی کے علاقے سچل غازی گوٹھ میں واقع گھر میں پانی کے ٹینک میں گیس بھرجانے سے دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ٹینک کی صفائی کرنے اترا تو اندھیرے کے سبب ماچس جلائی، ٹینک میں گیس بھری ہونے کے سبب زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 6 افراد زخمی ہو گئے,ایدھی ذرائع کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سچل پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا۔