کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

کرونا سے مزید 29 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد انتقال کرگئے اور 7978 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

کورونا کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64016 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7978 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29248 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 991 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12019 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 738 ہو گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 76 ہزار 420،سندھ میں 5 لاکھ 40 ہزار 23 کیسز، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 92 ہزار 519 اور بلوچستان میں 34 ہزار 348 کیس رپورٹ ہیں۔

اسلام آبادایک لاکھ 26 ہزار 473،گلگت بلتستان میں 10 ہزار 642 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 37 ہزار 572 ہوگئی ہے۔