فیصل آباد:وزیر مملکت فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ جن کی سیاست ایک ویسپا موٹر سائیکل سے شروع ہوئی تھی ، وہ کہتے ہیں عدالتوں کا گھیراؤ کرینگے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ایک دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے،مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں 4ارب روپے آتا ہے،انہوں نے کسی کو ٹکٹیں بیچیں کسی کو ٹھیکے دیے ، منظور پاپڑ والا کے نام پر پیسہ آرہا ہے،اس نے خواب میں بھی کبھی لندن نہیں گیا ہوگا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں لوٹ مار کریں اورکوئی پوچھے بھی نہیں،اگراحتساب شروع ہو تو عدالتوں پر حملے شروع ہو جاتے ہیں،رانا ثناء اللہ نے کل دھمکیاں دی ہیں،رانا ثنا اللہ نے ججز کے گھیراو کی دھمکی دی،رانا ثناء اللہ نے وہی بیان دیا جو پہلے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی نے دیا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی ہوگی تو فیصلے عدالتیں کریں گی،شریف فیملی نےاقتدار میں آکر شریف ڈاکٹرائن متعارف کرادی،شریف ڈاکٹرائن کا مطلب لوٹ ماراورمال بناؤ ہے،یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آپ نے ملک کو لوٹا ہے،آپ کی منی لانڈرنگ کا جواب آپ کے پاس نہیں، شہبازشریف ہمت کرکے بتائیں مقصود چپڑاسی کون ہے؟۔