ابو ظہبی:اسرائیلی صدر ہیرزوگ پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔
صدارتی دفترکے مطابق یہ ایسا پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی صدر کسی خلیجی ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد باہمی تعلقات اوراقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔ صدر ہیرزوگ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کی دعوت پر اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسرائیلی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس دورے میں متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام سے ملاقات کروں گا۔