لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا کی شدید لہر میں بازار سے بخار کی گولی غائب ہونا انتہائی شرمناک ہے۔
سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی بلیک مارکیٹنگ سے آنے والی حکومت میں بخار کی گولی دستیاب نہ ہونا عوام کے ساتھ ظلم ہے ، عمران خان نے نوجوانوں٘ کیلئے روزگار، مریض کیلئے دوائی اور کسان کے لئے کھاد غائب کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ملک سے گیس، بجلی غائب اور مہنگے فرنس آئل سے بجلی بنا کرعوام کی مسلسل جیب کاٹ رہے ہیں اور حکومت کے خاتمے سے ہی عوام کو خوشحالی ملے گی۔