اسلام آباد:ضمنی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے سے موبائل فون کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 35 ہزار روپے والے موبائل فون کی قیمت میں 20 ہزار روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 55 ہزار روپے تک جا پہنچی ۔
اس کے علاوہ 70 ہزار والے موبائل فون میں 36 ہزار، 97 ہزار والا موبائل فون 53 ہزار مہنگاہونے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے کا ہو گیاہے ۔ فکس ٹیکس کے ساتھ 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے بھی قیمت بڑھ گئی ہے ۔