وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاتون کی فوری مدد کی ہدایت کی ۔فائل فوٹو
 وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاتون کی فوری مدد کی ہدایت کی ۔فائل فوٹو

کو آپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کو آپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹوں کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق سید مراد علی شاہ سے کے سی سی آئی کے فود نے ملاقات کی ، ملاقات میں کو آپریٹو اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کے مسائل پرگفتگو کی گئی ، وزیر اعلیٰ سندھ نے دونوں مارکیٹوں کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کے سی سی ائی اور سندھ حکومت کی کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی میں سعید غنی ، جام اکرام ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، زبیر موتی والا اور دیگر شامل ہیں ، کمیٹی متاثرہ دکانوں کی تصدیق کے بعد رپورٹ دے گی ، وزیر اعلیٰ سندھ تصدیق کے بعد معاوضے کا اعلان کرینگے ۔