درجہ دوم برانڈ خوردنی تیل 10 روپے اضافے سے 485 اور خوردنی گھی 482 روپے کلو ہو گیا۔فائل فوٹو
درجہ دوم برانڈ خوردنی تیل 10 روپے اضافے سے 485 اور خوردنی گھی 482 روپے کلو ہو گیا۔فائل فوٹو

ضمنی بجٹ کا شاخسانہ۔گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:ضمنی بجٹ منظور ہونے کے بعد مہنگائی سے بلبلاتے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق درجہ اول گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیاگیا ہے جس کے بعد مختلف برانڈز کے درجہ اول گھی کی قیمت 420 روپے فی کلو ہو گئی ۔ اسی طرح درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے ،جس کے بعد اس کوالٹی کا گھی 360 روپے سے بڑھ کر 370 روپے فی کلو ہو گیا ہے ۔

درجہ دوم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 370 سے بڑھ کر380روپے فی لٹر ہو گئی ہے ۔