راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مبین عرف مجروح مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں ڈوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد مبین عرف مجروح ہلاک ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسزکے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ہتھیار اورگولہ بارود برآمد کرلیا،علاقے میں اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔