کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو
کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش کو سینکڑوں فٹ گہری کھائی سے ریسکیو کیاگیا۔فائل فوٹو

پیسوں اورعہدوں کا جھگڑا۔انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنمائوں پر افغانستان میں زمین تنگ ہونے لگی ، پیسہ اورعہدوں کے حوالے سے مختلف گروپوں میں شدید لڑائی جاری ہے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد رفیع اللہ مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگرد رفیع اللہ نے وہاب، ڈاکٹرا اوراحمد عبداللہ سمیت اپنے متعد د کوڈ نام رکھے ہوئے تھے وہ این ڈی ایس، داعش اور بلوچ دہشتگرد تنظیموں کی معاونت کرتا تھا ، دہشت گردرفیع اللہ 2011سے متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا اور خود کش بمباروں کی معاونت سمیت ایک سے دوسری جگہ منتقلی کا کام بھی کرتا تھا ۔

دہشتگرد رفیع اللہ سول ہسپتال کوئٹہ ،اسلام آبادمیں سرینہ ہوٹل پرخودکش بمباروں کوپہنچانےکاسہولت کارتھا جبکہ دہشت گرد رفیع اللہ پولیس،لیویز،ایف سی اور دیگراداروں پرحملوں میں ملوث تھا ۔