ٹک ٹاک اسٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے۔فائل فوٹو
ٹک ٹاک اسٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے۔فائل فوٹو

ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو معر وف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

حریم شاہ نے ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف وکیل کے ذریعے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا۔حریم شاہ نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا کہ غیر ملکی کرنسی کے خلاف میری ویڈیو وائرل ہوئی تھی، کرنسی کے حوالے سے وضاحتی ویڈیو جاری کرچکی ہوں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا ہے، وہ ایف آئی اے سے انکوائری میں تعاون کرنا چاہتی ہیں اور برطانیہ سے واپسی پرگرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔

عدالت نے منی لانڈرنگ انکوائری میں ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل اورایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پرایف آئی اے کے تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔