اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے سیکریٹری الیکشن کمشنر کو معاملے کا انچارج بنا دیا ، الیکشن کمیشن نے سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ۔
پاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس دوران درخواست گزار اکبرایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔
انور منصور نے کمیشن میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ کوروناکے باعث آج عدالت میں پیش ہواہوں ، آج دلائل نہیں دے سکوں گا، وکیل کا کہناتھا کہ اسکرونٹی کمیٹی رپورٹ میں سقم ہیں،اس پر رپورٹ جمع کروائی ہے ۔
وکیل اکبرایس بابرکا کہناتھا کہ ابھی تک مکمل کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، ڈی جی لا نے کہا کہ سات سے آٹھ والیم باقی ہیں ،آج شام تک فراہم کردیں گے،چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ اتنی ساری کاپیاں کرنا ایک دن میں ممکن نہیں ہوتا۔