عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو
عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے، جس کی مثال نہیں ملتی۔فائل فوٹو

ڈاکٹرزنے نواز شریف کو سفر سے روک دیا

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرزنے انہیں سفرکرنے سے روک دیا۔اگرنواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے توان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی ہے، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے نواز شریف کی 3 صفحات کی رپورٹ جمع کروائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ تین صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیاہے کہ نوازشریف انجیو گرافی کے بغیر لندن سے نہ جائیں،اگرعلاج کے بغیر پاکستان گئے توان کی حالت بگڑ سکتی ہے ، نوازشریف شدید ذہنی دباو میں ہیں، ذہنی دباو سے بیماری مزید بگڑ سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق  کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیرپاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اپنی ادویات لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچائو کے اقدامات بھی کریں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض اورکورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں۔