نیتن یاہو ایک منٹ کے لیے بھی عہدے کے لائق نہیں ، گاڈی آئزنکوٹ
وہ ایک ایسے وزیرِ اعظم کی تقریر سنتے رہے جو ’خام خیالیوں میں مبتلا، نفرت انگیز اور شرمناک‘ تھی ، مستقبل کے وزیر اعظم
گادی آئزنکوٹ
تل ابیب: اسرائیل کے صدر کی جانب سے حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری ملنے کے بعد گاڈی آئزنکوٹ نے سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر سخت تنقید کی ۔
نئی پارلیمنٹ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے ایک مرتبہ پھر ’ایرانی جوہری خطرے‘ کو اسرائیل کو درپیش اہم ترین چیلنج قرار دیا اور اراکینِ پارلیمان پر زور دیا کہ وہ دیگر سیاسی اختلافات اور ترجیحات کو ایک طرف رکھ کر قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کی حمایت کریں۔
اس کے جواب میں آئزنکوٹ نے کہا کہ وہ ایک ایسے وزیرِ اعظم کی تقریر سنتے رہے جو ’خام خیالیوں میں مبتلا، نفرت انگیز اور شرمناک‘ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اپنی مدت پوری کر چکے ہیں اور اب حکومتی منصب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
آئزنکوٹ نے مزید کہاکہ آج مجھے پہلے سے بھی زیادہ یقین ہو گیا ہے کہ وہ اس عہدے کے لائق نہیں، ایک منٹ کے لیے بھی نہیں۔