الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس نمٹا دیا۔فائل فوٹو
الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیس نمٹا دیا۔فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی نے سینیٹ کی توہین کی۔یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد:یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی تقریر سینیٹ کی توہین ہے، یہ وزیر خارجہ کے معیار کی تقریر نہیں تھی۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے شاہ محمود کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایوان کے اندر جواب دوں گا، جب میں اسپیکر تھا یہ میرا پارلیمانی لیڈر تھا، محترمہ نے مجھے کہا تھا کہ اسے کچھ سکھاؤں، یہ آج مجھے سکھانے آئے تھے۔

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو میرے سینیٹر بننے کا آج غصہ آیا ہے۔ ‏پارٹی نے میرا استعفیٰ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اوراگر وہ نہ کرتی تو میں یہاں نہ آتا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملتان میں اگر شاہ محمود کو بچوں نے تنگ کیا ہے تو ان سے پوچھوں گا، استعفیٰ منظور کرنا نہ کرنا پارٹی کا صوابدید ہے، اگر ہم چاہتے تو شاہ محمود صرف اپنی جماعت کو تقریر سناتے، ہماری اکثریت تھی اگر ہم چاہتے تو وزیر خارجہ کی تقریر نہ ہوتی، اگر ہم اٹھ کر چلے جاتے تو کس کو سناتے، یہ ہماری مہربانی ہے ہم نے انہیں بولنے دیا۔