کراچی:ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالدمقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ آج کا دن ہماری کامیابی، سجدہ شکر کا دن ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سندھ میں بسنے والے ہر شہری کے لیے ہے۔
سپریم کورٹ کے سندھ حکومت کو مقامی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھا ورکنگ ریلیشن رکھنے کی پابند کرنے سے متعلق فیصلے کے بعد ایم کیوایم پاکستان نے کارکنوں کو بہادر آباد مرکز طلب کرلیا۔
خالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے فیصلہ کر دیا، عمل درآمد کے لیے عوام کو مجبور نہ کریں، ایم کیو ایم کی ماؤں اور بہنوں نے اپنے حق کے لیے ڈنڈے کھائے۔