24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)
24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)

خیبرپختونخوا میں221 پولنگ اسٹینز پر دوبارہ پولنگ13 فروری کوہوگی

پشاور:خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 12 اضلاع کے 221 پولنگ اسٹینز پر ری پولنگ 13 فروری کو ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پرری پولنگ کا اعلان کردیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ری پول 13 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑاورہنگامہ آرائی کے واقعات ہونے کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی، اوراب ری پولنگ کرائی جارہی ہے۔