اسلام آباد:ملک بھر میں کرونا کے مہلک وار جاری ہیں، وائرس مزید 29 زندگیاں نگل گیا جبکہ 24 گھنٹے میں مزید چھ ہزار 47 کیسز رپورٹ ہو گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق حالیہ اموات کے بعد پاکستان میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 330 ہو گئی جبکہ حالیہ کیسز کے بعد ملک بھر میں 14 لاکھ 36 ہزار 413 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس وقت ایک ہزار 559 افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں ۔
سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 44 ہزار722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328 ، چار لاکھ 82 ہزار 316 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 316 ، بلوچستان میں 34 ہزار 501، آزاد جموں و کشمیر میں 38 ہزار 805 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ۔