عوام سڑکوں پرآجائیں تو اسلام آباد کا منظر نامہ تبدیل ہو جاتا ہے ۔خالد مقبول صدیقی

حیدرآباد:ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ووٹ نے فیصلہ نہ کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا، کراچی کے عوام سڑکوں پرآجائیں تو اسلام آباد کا منظر نامہ تبدیل ہو جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کتے ہوئے کہا کہ 10سال سےایم کیوایم پرغیراعلانیہ پابندی ہے،ہم اس پابندی کے عادی بھی ہیں، ایم کیوایم کارکنوں کیخلاف مقدمات درج ہوتے رہے،حکمرانوں کی زیادتیوں کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں، ٹکراؤ کی بجائے عدالتوں سےرجوع کیا،مشکلات کےباوجودکام کررہےہیں کیونکہ ہمارابیانیہ مضبوط ہے۔

الد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جاگیردارانہ نظام جہالت پرپلتا ہے،18ویں ترمیم کےمعاملےپرمتحدہ کی ٹیم کوسلام پیش کرتاہوں، یہ جشن کامیابی کامعاملہ نہیں،شکر کا ہے۔