چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔فائل فوٹو
چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔فائل فوٹو

غیرملکیوں کے انخلا کے لیے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ

دوحہ:افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق معاہدے کے  کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا۔کابل ائیرپورٹ سے قطرائیرویزکی ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔

چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچارافغانوں کا بھی انخلا کرایاجائےگا۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔