ٹک ٹاک اسٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے۔فائل فوٹو
ٹک ٹاک اسٹار سے بھاری مقدار میں رقم اور سونا برآمد ہو ا ہے۔فائل فوٹو

ٹک ٹاک اسٹار کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ لندن میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین سے ملاقات کیلیے پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بانی ایم کیوایم ٹک ٹا ک اسٹار سے رک کر گفتگو کرتے ہیں اورانہیں اچھے مستقبل کیلیے دعا دیتے ہیں جبکہ اس دوران ان کے گارڈز انہیں چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں ۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے ملاقات کا احوال نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کے دوران بیان کیا ،ان کا کہناتھا کہ میڈیا کے نمائندوں نے مجھے بتایا کہ الطاف حسین اپنی سماعت کے لیے عدالت کے اندر ہیں تو میں اور میری دوست عدالت کے اندر  چلےگئے۔حریم کا کہناتھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ مجھے بغیرکسی پریشانی کے عدالت کے اندر جانے دیا گیا۔

نہوں نے بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں الطاف حسین کو دیکھا تاہم ہم باہر آگئے لیکن سماعت کے اختتام کے بعد وہ بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ عدالت سے باہر آئے۔عدالت سے باہر آتے ہی ان کے گارڈز نے ہمیں بانی ایم کیوایم سے ملاقات کرنے سے روکا لیکن الطاف حسین کھڑے رہے اور مجھے سے ملاقات کی اورکافی ساری باتیں کرنے کے ساتھ دعائیں بھی دیں۔