کراچی:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیون میں آج (جمعرات کو) ایک میچ کھیلا جائے گا۔
آج کا واحد میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔پی ایس ایل سیون کا یہ دسواں میچ ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے،پوائنٹ ٹیبل پراسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر ہے۔