راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ نوشگی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے7 جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف کلیئرنس آپریشن کیا، نوشکی میں آپریشن کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ پنجگور آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک افسر اور 6 جوان شہید ہوگئے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اوران کے ہینڈلرز بھارت اورافغانستان میں رابطے میں تھے۔ دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ اور سامان امریکی ساختہ ہے۔