کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو دہشتگردوں کے حملے سے متعلق بتایا کہ نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا گیا جبکہ چار سے پانچ دہشتگرد بازار میں گھس گئے جو زندہ ہیں، ان کے خاتمے تک بازارکو نہیں کھولا جا سکتا۔
نوشکی اور پنجگورواقعے پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضیاء لانگونے کہا کہ نوشکی میں 9 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پنجگور میں آپریشن جاری ہے ۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے قابل مذمت ہیں ،علاقہ کلیئر کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے ۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ چار سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گرد اوران کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔