کراچی کا عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا

کراچی:سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل ہو گئی ، کراچی کا عسکری پارک کے ایم سی کے حوالے کردیا گیا، کے ایم سی نے پارک کا نام  تبدیل کرکے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھ دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں  ڈی جی پارکس کے ایم سی نے عسکری پارک کی انتظامیہ کو14 جنوری کو خط لکھا تھا جس میں  پارک کو تحویل میں لینے کا کہا گیا تھا ، عدالتی فیصلے کی روشنی میں پارک کو کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا ، ڈی جی پارکس کے مطابق  عکسری پارک کا نام تبدیل کرکے کے ایم سی امیوزمنٹ پارک رکھا گیاہے ۔

کے ایم سی امیوزمنٹ  پارک میں عوام کا داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔ ڈی جی پارکس کے مطابق پارک میں قائم شادہ ہال سابق انتظامیہ نے ختم کر کے تحویل میں دیا ہے ۔