لاہور:کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا ۔
محمد حسنین کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ 21 جنوری کو لاہور میں واقع آئی سی سی کے ایکریڈیٹڈ لیب میں کیا گیا جس کا جائزہ لینے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے ماہرین نےفاسٹ بولرکے باؤلنگ ایکشن کو غیرقانونی قراردے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایکشن درست ہونے تک محمد حسنین کے معطل رہنے کا اعلان کیا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی ہے ، ایکشن کی درستی تک انہیں ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد حسنین کے بولنگ ایکشن سے متعلق کرکٹ آسٹریلیا کی رپورٹ میں نوجوان فاسٹ بولرمحمد حسنین کے بولنگ ایکشن کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پرپی سی بی نےفیصلہ کیا ہے کہ محمد حسنین کو پی ایس ایل میں مزید شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق رپورٹ کا جائزہ لینے اورماہرین سے مشورے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
محد حسنین کے لئے بولنگ کنسلٹنٹ کا تقررکیا جائے گا تاکہ ان کا بولنگ ایکشن درست کیا جاسکے۔ محمد حسنین بولنگ ایکشن درست ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دیں گے۔