پنجاب حکومت نے نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا

نواز شریف صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں ۔

               
February 4, 2022 · |, اہم خبریں, قومی
محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا صحت کارڈ جاری کیا۔فائل فوٹو

محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا صحت کارڈ جاری کیا۔فائل فوٹو

لاہور:پنجاب حکومت نے صحت کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی صحت کارڈ جاری کردیا جبکہ پنجاب میں  ہزاروں لوگ صحت کارڈ سے محروم ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا صحت کارڈ جاری کیا،محکمہ صحت کے مطابق نواز شریف صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10 لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں ۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نواز شریف خاندان کے سربراہ کے طورپرایک مزید فرد کا علاج کرانے کے مجاز بھی ہیں،اگران کے علاج کے دوران رقم 10 لاکھ سے زیادہ ہوتی ہے تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام بھی کرے گی ۔