16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو
16 وزارتوں کی تحقیق اورتفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کوئی چیزنہیں ملی۔فائل فوٹو

دہشتگرد کہیں بھی کوئی واردات کر سکتے ہیں۔ شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات آگے نہیں چل سکے ، کالعدم تنظیم کی شرائط ایسی تھیں جونہیں مانی جاسکتیں،دہشتگرد ملک میں کہیں بھی کوئی واردات کر سکتے ہیں،چیف سیکریٹریزکو ہدایت کی ہے کہ فورسزکو الرٹ رکھیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم سےمذاکرات آگےنہیں چل سکے، ہمارےلوگ اب بھی گئےہیں لیکن مذاکرات آگےنہیں بڑھ سکے،اشارے ملے ہیں کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے،وہ لوگ اپنی شرائط پرقائم ہیں ،سیز فائرانہوں نےخود ختم کیا ہے،

شیخ رشید نے کہا کہ یہ لوگ افغانستان کےبارڈرایریازمیں موجودہیں، افغانستان اوربھارت کےساتھ رابطےمیں تھے،کسی اور جگہ سےبھی رابطےمیں تھے، کالعدم تنظیم کےبہت سےگروپ شایداکٹھےبھی ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرداسلام آبادمیں مارےگئے، ہمارے 7 لوگ شہیدہوئےہیں، تمام چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ فورسز کو الرٹ رکھیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو ہتھیار اٹھائے اس کے ساتھ طاقت سے نمٹا جائے جبکہ سیاسی لوگوں سے سیاسی طریقے سے بات کرنی چاہیے، جیسی مخالف قوت ہو اس سے ویسے ہی نمٹنا چاہیے، کوشش ہے کہ سارے آئین اور قانون کے دائرے میں آئیں، اگر کوئی ملکی سالمیت کےخلاف حملہ آور ہو تو جواب تو دینا ہوگا،طالبان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں، وزیراعظم کی کوشش ہے دنیا طالبان کی معاشی مدد کرے۔