اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔فائل فوٹو
اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بم کی جھوٹی اطلاع

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی بادی النظر میں جھوٹی اطلاع ملی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔،جگہ جگہ ناکہ بندی اور چیکنگ کے علاوہ سپریم کورٹ کے کی جانب جانے والی تمام شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس کی بھاری نفری اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ متعلقہ جگہ پہنچ گیا  تاہم بم ڈسپوزل سکواڈ نے ہر جگہ چیک کیا کچھ نہیں ملا، ممکن ہے کسی نے شرارت کی ہویا خوف و ہراس پھیلانے کے لیے غلط اطلاع دی ہو، اطلاع دینے والے شخص کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔