پاکستان میں مزید 30 افراد خونی وائرس کی نذر ہو گئے

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے اموات میں روز بروزاضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 افراد خونی وائرس کی نذرہو گئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ حالیہ کیسز کے بعد پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں مہلک وائرس سے مجموعی طور پر 29 ہزار 478 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

سندھ میں پانچ لاکھ 51 ہزار 399 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں  چارلاکھ  88 ہزار 603 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ دو ہزار 190، اسلام آباد میں ایک لاکھ  31 ہزار337 ، بلوچستان میں  34 ہزار 785 ، آزاد جموں و کشمیر میں 40 ہزار 568 ا ورگلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ۔