کراچی: بھارت نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کرپانچویں بار انڈر19 ورلڈکپ جیت لیا۔
ویسٹ انڈیز کے گراؤنڈ انیٹیگا میں کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو190 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے چھ وکٹوں کے نقصان پر48ویں اوور میں ہدف کو باآسانی پورا کیا، شیک رشید اوارنشانت سندھو نے میچ میں ففٹیز اسکورکیں۔
بھارت کی جانب سے 190 رنز کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز صفر پرآؤٹ ہوگئے تاہم پہلی وکٹ گرنے کے بعد دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اچھی پارٹنر شپ قائم کی، بھارت کی وکٹ اوپننگ بلے باز ہرنور سنگھ کی صورت میں گری وہ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پانچ انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والےبھارتی بائولر راج باوا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم 45ویں اوور میں 189 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز ریو نے 95 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،دیگر کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔بھارت کی جانب سے راج باوا نے پانچ جبکہ روی کمار نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔