کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 16 بی میں تولیہ فیکڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
ریسکیوحکام کے مطابق آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ایک اسنارکل اور 2واٹرباؤزر کو بھی روانہ کیا گیا۔
تولیہ فیکٹری میں آتشزدگی کی رپورٹ پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پرایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام کمرشل گاڑیوں کو پانی بھرنے سے روکنے کی ہدایت کی ہیں۔
ادھر واقعے کی رپورٹ ملتے ہی رینجرز کے جوان موقع پر پہنچے اور جائے حادثے کو گھیرے میں لیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق جوان ریسکیو ٹیموں کیساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہیں۔