لاہور: احتساب عدالت لاہورکے باہر صحافی نے مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پوچھا کہ کیا حکومت گھرچلی جائے گی جس پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کو بہتر پتہ ہے ، لیکن ہماری پوری کوشش ہوگی ۔
شہباز شریف اور دیگر آشیانہ ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے ، شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ ڈاکٹرنے مجھے زیادہ رش والی جگہوں پر جانے منع کیا ہے لیکن میں پھر بھی عدالت میں حاضر ہوا ہوں ۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کو جانے کی اجازت دیدی ۔
عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں کرپشن بہت بڑھ گئی ہے ، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔ مخالفین کو اپنے اعمال پرخوفزدہ ہونا چاہیے،انہوں نے غریب کو تباہ حال کر دیا ہے ۔