جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر آٹھ سال تھی۔فائل فوٹو
جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر آٹھ سال تھی۔فائل فوٹو

ہزارگنجی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ. بچی جاں بحق

کوئٹہ  کے علاقے ہزارگنجی میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا جس کے باعث ایک بچی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاؤن کے گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا ، دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دو بچوں اورخاتون سمیت  تین افراد جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلیے  بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر آٹھ سال تھی جبکہ زخمی بچوں میں ایک کی عمر ایک سال اور دوسرے کی 6 سال ہے ۔