کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا جس میں معمول کے گشت پر مامور سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دھماکہ ریاب کے علاقے ولی جیٹھ کے قریب ہوا ، دھماکے میں موٹر سائیکل پٹرولنگ اسکواڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، دھماکے میں دونوں اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ۔
میڈیا رپورتس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید عالم نے بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ، دھماکے میں تین کلو بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، موٹر سائیکل کی ملکیت سے متعلق چھان بین جاری ہے ۔ دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے ، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔
دھماکے میں سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو