محدود وسائل میں عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہی اورعلاج فراہم کر رہے ہیں۔ علی صہیب
محدود وسائل میں عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہی اورعلاج فراہم کر رہے ہیں۔ علی صہیب

سماجی تنظیم دی بریج کا ایزی سٹی کراچی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد 

کراچی:سماجی تنظیم دی بریج کا ایزی سٹی کراچی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، گائناکالوجسٹ اور جنرل فیزیشن نے عوام کی بڑی تعداد کا فری معائنہ کیا اور مفت ادویات کے ساتھ ساتھ فری الٹراسائونڈ اور شوگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
اس موقع پر سماجی تنظیم کے بانی علی صہیب کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں عوام کو صحت کے حوالے سے آگاہی اورعلاج فراہم کر رہے ہیں جو آئندہ بھی جاری رہے گا۔ عوام کی بڑی تعداد کو اس فری کیمپ  سے فائدہ ہوا۔
ڈاکٹر شازیہ کا کہنا تھا کے اس طرح کے مفت کیمپ ذیادہ سے زیادہ ہونے چاہیے کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو صحت کی حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ دی برج کے تعاون سے اس کیمپ میں غریب عوام کو فری ادویات دی گئی اورفری معائنہ کیا گیا۔ امید ہے کے اگے بھی اس طرح کے فری کیمپ کیے جائے گے۔