ادھر ہم ،ادھر تم کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی

اپوزیشن والے مفادات کے تحفظ کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں جب مفادات پورے ہو جائیں گے تو یہ پھرعلیحدہ علیحدہ ہو جائیں گے ۔

               
February 7, 2022 · |, اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لگتا ہے بلاول اور شہباز شریف نے ادھر ہم ، ادھر تم کا فیصلہ کرلیا ہے ،اگر ایسا ہے تو ہم دونوں جماعتوں کا مقابلہ کریں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ، اپوزیشن  ملکی مفاد کو مد نظر رکھے،اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو ضرور کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،  لانگ مارچ اپوزیشن کی سیاسی ضرورت ہے ، اپوزیشن والے مفادات کے تحفظ کیلیے اکٹھے ہوئے ہیں جب مفادات پورے ہو جائیں گے تو یہ پھرعلیحدہ علیحدہ ہو جائیں گے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ  کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس میں افغانستان، فلسطین ‘ اسلام فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوگی۔