لاہور:معروف ناول نگاراورمصنفہ بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں۔
معروف ناول نگار،مصنفہ،شاعرہ، ڈرامہ نویس اورسابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمان لاہورمیں انتقال کرگئیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ رحمان کورونا میں مبتلا تھیں۔ کل ان کی طبیعت خراب ہوئی اوروہ آج انتقال کرگئیں۔بشریٰ رحمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصرگارڈن ٹاؤن مسجد میں ادا کی جائیگی۔
29اگست1944کوپیداہونےوالی بشریٰ رحمان کے لکھے کئی ناول مقبول ہوئے۔ بشریٰ رحمن نے 1983 میں اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا۔وہ 3بار صوبائی اسمبلی اورایک بارقومی اسمبلی کی رکن رہیں۔
بشریٰ رحمان کوادبی خدمات پرستارہ امتیازسے نوازا گیا۔پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے بشریٰ رحمان کے انتقال پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بشریٰ رحمان کی ادبی خدمات تا دیریاد رکھی جائیں گی۔