ایم کیو ایم نے آفاق احمد اور فاروق ستارکو واپسی کی دعوت دیدی

لاہور:ایم کیو ایم پاکستان آفاق احمد اور فاروق ستار سمیت سب کیلیے اپنے دروازے کھولنے  کا اعلان کر دیا ۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے کہا کہ  ہمارے  دروازے آفاق احمدا ور فاروق سمیت سب کیلیے کھلے ہوئے ہیں مگر جو بھی پاکستان کیخلاف بات کرے گا اس سے لا تعلق رہیں گے ۔

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پرعامر خان کا کہنا تھا کہ  یہ معمول کی ملاقاتیں ہیں کوئی نئی صف بندی نہیں ہے ،  ان ملاقاتوں کو رنگ نہ دیا جائے ، مستقبل قریب میں  پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی سے اتحاد کر سکتے ہیں مگر پیپلزپارٹی کا بلدیاتی بل کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کسی وزارت کیلیے نہیں تھا ، ہم نے امین بھائی کا نام وزارت کیلیے دیا تھا جبکہ عمران خان نے فروغ نسیم کو وزارت خود دی ،  فروغ نسیم اب بھی ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن ہیں ۔