اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مشتاق احمد نے وزراء کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں نے اس حکومت میں آج تک صحت کا وزیر سینیٹ میں نہیں دیکھا ، حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ میں بتایا کہ صحت کا وزیر ہے ہی نہیں ، معاون خصوصی برائے صحت ہیں ۔
سینیٹ اجلاس میں وزرا کی عدم موجودگی پر سینیٹر مشتاق احمد برہم ہو گئے کہا کہ ہم یہاں فارغ بیٹھے ہیں جو وزرا ایوان میں نہیں آتے ،آج تک ایوان مین وزیر صحت کو نہیں دیکھا ۔ حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے جواب دیا کہ صحت کا وزیر نہیں بلکہ معاون خصوصی ہیں، معاون خصوصی ایوان میں نہیں آتے ۔
اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابہ کیا اور واک آؤٹ کرگئے ، شہزاد وسیم نے کہا کہ اپوزیشن کاکام بھاگنا ہے ، یہ کبھی ایوان سے بھاگتے ہیں،کبھی ملک سے بھاگ جاتے ہیں ، کبھی کورم پوائنٹ آؤٹ کرتےہیں اوربھاگ جاتےہیں۔
سینیٹری عینی مری کی کورم کی نشاندہی پر کورم کی گنتی کی گئی تو کورم کو نامکمل پایا گیا جس کے باعث ایوان کی کارروائی آدھے گھنٹے کیلیے ملتوی کر دی گئی ۔