مکیش امبانی کے نام پر یہ گاڑی ممبئی کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔فائل فوٹو
مکیش امبانی کے نام پر یہ گاڑی ممبئی کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔فائل فوٹو

مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خرید لی

ممبئی:بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدی ہے، انہوں نے 13 کروڑ 14 لاکھ روپے کی الٹرلگژری رولز رائس ایس  یو وی خریدی ہے جو اب تک کی انڈیا کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق 31 جنوری کو ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے نام پر یہ گاڑی ممبئی کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔ اس کے نمبر کیلئے وی آئی پی نمبر 12 لاکھ روپے میں حاصل کیا گیا ہے جس کا اختتام "0001” پر ہوتا ہے۔

مکیش امبانی نے رولز رائس کی کلینان ایس یو وی خریدی ہے جو اس سے پہلے اجے دیوگن اور میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار بھی خرید چکے ہیں تاہم امبانی کی گاڑی سب سے مہنگی ہے۔