اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
الیکشن کمیشن نے پشاورہائیکورٹ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوموخرکرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائرکردی۔
پشاورہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بینچ نے خیبرپختنخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخرکرنے کا حکم دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔ درخواست میں عدالتی فیصلے پراپیل کوجلد سماعت کے لیے مقررکرنے کی استدعا کی گئی ہے۔