نوشکی:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے،ہماری فوج نے لوگوں کو دہشت گردی سے محفوظ رکھا،میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں ایف سی اور رینجرزکی تنخواہوں میں15فیصد اضافہ کا اعلان کرتا ہوں۔
نوشکی میں دہشتگردوں کا جرات و بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ لوگوں کو مہنگائی سے ریلیف دیں۔