چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی۔فائل فوٹو
چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی۔فائل فوٹو

پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے آج میرے ڈر سے گلے مل رہے ہیں ۔وزیر اعظم

فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سالوں تک ایک دوسرے پرکرپشن کرپشن کا الزام لگانے والے ، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے آج عمران خان کے ڈر سے گلے مل رہے ہیں ۔

فیصل آباد میں قومی صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو اپنی کھانسی کا علاج کرانے کیلیے لندن ، دبئی جاتے ہوں انہیں عوام کی مشکلات کا کیا ادراک ؟،انہوں نے لوٹ مار کی ، اب اسمبلی میں ڈیڑھ ، ڈیڑھ گھنٹے کی تقریرکرتے ہیں کہ ہمیں ایک اور موقع دیں، یہ برطانیہ میں ہوتے تو عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے تھے، شہبازشریف کی اسمبلی میں تقریرجاب ایپلی کیشن ہوتی ہے، آج انہیں عمران خان کا خوف ہے،ایک  مجرم علاج کیلیےگیا یہاں اس سے چلا نہیں جاتا ، وہاں سیڑھیاں چڑھ رہا ہے اورفیکٹریوں کا دورہ کررہاہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چوری کی چیک بک سےلوگوں کوخریدنےآگئے ہیں، جب بڑا چور چوری کرتا تھا تو اسے سزا نہیں ملتی تھی، ہمارے اسلاف نے پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ یہاں زرداری اور شریف امیر ہو جائیں بلکہ یہ عوامی فلاح کیلیے ملک بنا تھا ،  سندھ میں ایک پارٹی لیڈرکہتاہےہم ہیلتھ انشورنس پرخرچ نہیں کرسکتے مگر پنجاب حکومت صحت کارڈ پر 400 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں ۔