کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو فیصل واوڈا کی نااہلی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
بلاول بھٹو نے دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے فیصلے پر تبصرہ کرنے کے لیے ٹوئٹر کا رُخ کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گِرگئی، مبارک ہو ٹیم پیپلز پارٹی۔‘
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج دہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا۔