تہران:ایران نے بدھ کو 1979 کے انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پرطویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے بدھ کو1979 کے انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ایک نئے اسٹریٹجک میزائل کی نقاب کشائی کی۔
ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق ایران نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’خیبرشکن ‘ کا تجربہ کیا ہے۔
ایرانی میزائل 1 ہزار450 کلومیٹر(900میل)فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کونشانہ بنایا۔
میزائل ’خیبرشکن‘ میزائل شیلڈ سے پارہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمیزائل کولانچ کرنے کے لیے سولڈ فیول کا استعمال کیا گیا ہے۔بیلسٹک میزائل ’خیبرشکن‘ مکمل طورپرایران میں تیارکیا گیا ہے۔